Saturday, April 26, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsشہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ’ماؤنٹ...

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی
فوٹو: فائل

چین نے پاک چین دوستی کو  مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی۔

ترجمان چینی دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے دورے میں دونوں ملکوں کے رہنما پاک چین تعلقات، باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاک چین قیادت کی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ بلیوپرنٹ تیارکیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ گوانگ ڈونگ اورشانگزی بھی جائیں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک شراکت داراورگہرے دوست ہیں،  پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چینی محاورے کے مطابق پاک چین دوستی ماؤنٹ تائی کی طرح مضبوط ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی پاک چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ’ماؤنٹ تائی‘ سے تشبیہ دے دی
ماؤنٹ تائی — فوٹو:فائل

ماؤنٹ تائی چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماؤنٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، ماؤنٹ تائی ہزارسال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دورحکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پرکھری رہی ہے اور’ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم‘ ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments