Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا...

کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا

30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی: ڈائریکٹر محکمہ خوراک/ فائل فوٹو
30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی: ڈائریکٹر محکمہ خوراک/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق آج پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments