Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsمیونخ اولمپکس حملوں کی برسی پر میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب...

میونخ اولمپکس حملوں کی برسی پر میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ

میونخ اولمپکس حملوں کی برسی پر  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ
تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر اس مشتبہ شخص کا مقصد کیا تھا اور اس کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا— فوٹو: رائٹرز

جرمنی کے شہر میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

 مشتبہ شخص ہتھیار ہاتھ میں لیے اسرائیلی قونصل خانے کے اطراف گھومتا پایا گیا تھا، پولیس کی نظروں میں آنے کے بعد مشتبہ شخص فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

حکام کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر اس شخص کا مقصد کیا تھا اور اس کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ مشتبہ شخص اسرائیلی  قونصل خانے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ 1972 کے میونخ اولمپکس حملوں کی برسی کے موقع پر پیش آیا ہے۔

5 ستمبر 1972 کو ہونے والے میونخ اولمپکس حملوں میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس مارے گئے تھے، حملوں میں جرمن پولیس کا ایک اہلکار اور 5 فلسطینی حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج اسرائیلی قونصل خانہ بند تھا اور فائرنگ سے قونصل خانے کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments