Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں...

حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے، ڈاکٹر یونس

حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے، ڈاکٹر یونس
فوٹو: فائل

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی حوالگی درخواست تک حسینہ واجد کو بھارت میں خاموش بیٹھنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ حوالگی کے مطالبے تک بھارت حسینہ واجد کو رکھنا چاہتا ہے تو حسینہ واجد کا خاموش رہنا شرط ہے۔ 

محمد یونس کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں، ان کے بھارت سے بنگلادیش پر کیے جانے والے تبصرے غیر دوستانہ ہیں۔ 

بنگلادیش کے مشیر اعلیٰ نے کہا کہ حسینہ واجد عوامی انقلاب اور ناراضی کے باعث فرار ہوئیں، حسینہ واجد کو بھارت میں پناہ دی گئی ہے اور وہ وہاں سے مہم چلا رہی ہیں۔

محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا ورنہ بنگلادیش کے لوگ سکون میں نہیں آئیں گے، حسینہ واجد نے جو مظالم کیے ہیں اس کا بنگلادیش میں سب کے سامنے احتساب ہونا چاہیے۔ 

خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبا احتجاج پر 5 اگست کو بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments