Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsاسلام آباد ہائیکورٹ سے علی وزیر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ سے علی وزیر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ سے علی وزیر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے علی وزیر کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ 

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد سابق رکن اسمبلی نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ سابق ایم این اے علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments