Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوھدری کی پریس کانفر

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوھدری کی پریس کانفر

اسلام آباد(سندھ واچ نیوز )استحکام پاکستان پارٹی کے راہنماء عون چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے بحران پیدا کر دیا جاتا ہے،وائٹ ہاؤس میں ترجمان کی پریس کانفرنس میںپلانٹڈ صحافی بیٹھا کر سوال اٹھائے جاتے ہیں،کیا یہ ملک کے ساتھ غداری نہیں،سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں،اقامہ پر منتخب وزیراعظم ،دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا، سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پی راہنماء عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں کچھ عناصر سازشیں شروع کر دیتے ہیں، ملک میںبحران پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیےباہر بیٹھ کر ملک کیخلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کے خلاف قانون بننا چاہیےتاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر کوئی اداروں کے خلاف انگلی نہ اٹھاسکے، سوال کرتا ہوں کونسے عناصر ہیں جو انڈیااور امریکہ جاتے ہیں انکی ٹریول ہسٹری چیک کی جائے ،پتہ کیا جائے کہ وہ لوگ وہاںکیا کرنے جاتے ہیں،وائٹ ہاؤس میںترجمان کی پریس کانفرنس میںپلاننٹٹڈ صحافی بیٹھا کر سوال اٹھائے جاتے ہیںوہاں یہ سوال کرنا کیوں لازمی تھا کیا یہ ملک کے ساتھ غداری نہیں ،ملک بہت سی قربانیوں سے حاصل ہوا ہمیں سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں،ایسا تاثرپیدا کیا جارہا ہے کہ اس ملک میں نا انصافی ہے کیا ان لوگوں کو نوٹس کئے جائیں گئے جو روزانہ پگڑیاں اچھالتےہیں، لوئر جوڈیشری کو بھی مطمئن کرنا ہوگا،سب کے اثاثے ڈیکلیئر ہونے چاہئیں،یہ کون لوگ ہیں جو اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، ہمیں ملک کا سوچنا ہے آئے روز اداروں کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے،ایسے تمام عناصر کا نوٹس لیا جائے جو کمپین چلاتے ہیں،سیاست دان اپنا احتساب کروا رہے ہیں،اقامہ پر منتخب وزیراعظم ،دوہری شہریت اور جعلی ڈگریوں پرمنتخب لوگوں کو گھر بھیجا گیا ججز کیسے دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں،کیا دہری شہریت کا قانون صرف سیاستدانوں کیلئے ہے،سب کو ایک قانون سے گزارنا ہوگا،ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا،اس ملک کو عدل و انصاف کی ضرورت ہےجس دن اس ملک میں دل و انصاف آگیا اس دن اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Previous article
Next article
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کی نینشل پریس کلب اسلام آباد میاسلام آباد() متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر سید مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو لیبیا،عراق اور شام بنانا چاہتے ہیں، ملک میں خلفشار ہے افراتفری ہے ایک اقامہ رکھنے پر عدالت ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی ہے، جعلی ڈگریوں پر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایزکو فارغ کیا گیا،دوہری شہریت سیاستدان نہیں رکھ سکتےتو جج کیسےرکھ سکتا ہے، پتہ چلا ہے کہ ایک جج صاحب بغیر کسی این او سی کے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہے ہیں اس معاملے کی تفتیش ہونی چاہیے ، پاکستان کی شرعی عدالت نے سود کو حرام قرار دیا،فیصلہ تھا کہ دو ہزار ستائیس تک سود کا نظام ختم کیا جائے لیکن یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں معطل ہو گیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے اکاون سال پہلے لکھا کہ ربع جلد ختم کیا جائے گا مگر آج تک نہ ہو سکا، ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہے،محمد امین الحق، صادق افتخار و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفےٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے ایک سینیٹر کی جانب سے ایک خط اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا گیا جس کا جواب آیا کہ آئین میںججز کی دہری شہریت پرکوئی پابندی نہیں ہے، یہی عدلیہ ایک منتخب وزیراعظم کو اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں گھر بھیج دیتی ہے، کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جعلی ڈگریوں پر فارغ کر دیتی ہے تو پھر ایک جج کیسے دہری شہریت رکھ سکتا ہے؟دو معتبر اداروں کے درمیان لڑائی اور چپقلش سے کوئی بھی پاکستانی اور سیاستدان لا تعلق نہیں رہ سکتا،ملک کی عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہے،بد قسمتی سے عدلیہ کسی مظلوم کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے،پاکستان کی شرعی عدالت نے سود کو حرام قرار دیا لیکن یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں معطل ہو گیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے اکاون سال پہلے لکھا کہ ربع جلد ختم کیا جائے گا مگر آج تک نہ ہو سکا،سپریم کورٹ ججز کی توہین پر سوموٹو ایکشن لے لیتی ہے مگر اللہ کے حکم کی توہین پر اسکے کانوں پر جوں تک کیوں نہیں رینگتی؟آپس کی رنجشیں ، غلط فہمیاں اور گلے شکوے مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کیساتھ حل کریں،عدلیہ کیلئے بھی قواعد و ضوابط ہونے چاہئیں،آئین میں اگر کوئی سقم ہے تو اسے قانون سازی کے ذریعے دور کیا جانا چاہیئے۔ شام، لیبیا، عراق اور دوسرے ملکوں کی فوج کو ختم کر دیا گیا ہے پاکستان کے دشمن بھی پاکستان کو لیبیا اور شام بنانا چاہتے ہیں اس ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہےچاہے آپ اس کو مانیں یا نا مانیں،آپ ان کی غلطیوں پر بات کر سکتے ہیں مگر انکی قربانیوں سے انکار ممکن نہیں ہے۔ں پریس کانفرنس
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments