Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsبلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر...

بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم کےہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں/ فوٹو جیونیوز

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ 

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم کےہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔ 

وزیر اعظم آج  کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے اور 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments