Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsقلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد...

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق
 قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گذشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کاتبادلہ جاری تھا، پولیس/ فائل فوٹو 

بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق  فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

ایس ایس پی قلات کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ کلیئرکرنےکا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بھی مسلح افراد نے 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا۔  پولیس کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments