Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsامیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں...

امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم  احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک
فوٹو: امیر بالاج ٹیپو فائل

لاہور: ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ  مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، اسے  اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments