Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ...

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں
فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں۔

ثریا بی بی نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے چترال میں نجی اسکول کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرضہ لیا جو واپس نہیں کیا، منافع کے ساتھ واجب الادا رقم 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے قرض کی عوض اپرچترال میں پراپرٹی مارگیج رکھی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کاغذات نامزدگی میں اس رقم کا ذکر نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ثریا بی بی کو نوٹس بھیج دیا۔

ثریا بی بی کا کہنا تھا کہ   کئی سال پہلےاسکول میرے پاس تھا مگراب کسی اور کے پاس ہے، اسکول کا موجودہ مالک تمام معاملات کا ذمہ دار ہے.

انہوں نے کہا کہ نامعلوم شخص نے میرے خلاف درخواست دی ہے، میرا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا، اس معاملے پر تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments