Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsورسک روڈ پر دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ورسک روڈ پر دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور: ورسک روڈ پر دھماکا، 2  پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا: پولیس/ فوٹو جیونیوز

پشاور: ورسک روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی ارشد خان کے مطابق بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا تھا،  پولیس موبائل کے گزرنے پر ددھماکا ہوا جس سے موبائل کو نقصان پہنچا۔

ایس پی ورسک کا بتانا ہے کہ سڑک پر ہونے والے  دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مطابق ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments