Tuesday, April 22, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsاسرائیلی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بمباری،...

اسرائیلی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بمباری، 44 شہید

اسرائیلی فوج کی بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بمباری، 44 شہید
 ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں بے گھر  44 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔

ادھر یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے  جب کہ خیلج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں پوپ فرانسس  نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments