Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے
بزنس مین ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

جیونیوز سے گفتگو میں وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ ذوالفقار احمد جلد ہی اپنی فیملی کے پاس ہوں گے، ان کی اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقاراحمدکے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ فیملی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطےکی تصدیق کی ہے۔

تاہم اب صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے، ان کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments