Wednesday, May 14, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا...

حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

حکومت کی آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاحکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائزمنافع خوری کاخدشہ ظاہرکیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments