Tuesday, April 29, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsچینی کے تاجروں سے ایک ارب سے زائد کا فراڈ، پولیس نے...

چینی کے تاجروں سے ایک ارب سے زائد کا فراڈ، پولیس نے کیس نیب کوبھجوادیا

رحیم یار خان: چینی کے تاجروں سے ایک ارب سے زائد کا فراڈ، پولیس نے کیس نیب کوبھجوادیا
ملزمان چینی کے لین دین کیلئے بروکری کرتے تھے، ملزمان نے مختلف اضلاع کے چینی کے تاجروں سے پیسے وصول کیے: ڈی پی او— فوٹو:فائل

رحیم یار خان میں چینی کے تاجروں سے ایک ارب سے زائد کا فراڈ ہوگیا۔

ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق چینی کے تاجروں سے ایک ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ راشد علی، کاشف علی اور فیصل علی نے تاجروں سے فراڈ کیا، ملزمان چینی کے لین دین کیلئے بروکری کرتے تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مختلف اضلاع کے چینی کے تاجروں سے پیسے وصول کیے اور  معاملہ سامنے آنے کے بعد سے روپوش ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق 31 سے زائد متاثرہ افراد نے ملزمان کےخلاف درخواست دی تھی اور یہ کیس نیب کوبھجوادیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments