Monday, April 28, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحکومت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری سمیت نئے مقدمات کا...

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری سمیت نئے مقدمات کا امکان ظاہر کردیا

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری سمیت نئے مقدمات کا امکان ظاہر کردیا

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات قائم ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے، سیاسی کشیدگی بڑھنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے۔

سینیئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو آخری حد تک لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے تین سال ن لیگ کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش پر دوسری طرف سے کوئی رسپانس نہیں ہے۔ اسد قیصر مذاکرات کی بات کریں گے تو اگلے دن اپنی پارٹی سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گورنر خیبرپختونخوا کو باہر پھینکنے کی بات کریں گے تو علی امین گنڈا پور کو بھی باہر پھینکا جا سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments