Saturday, April 26, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsعمران خان کا بریت پر ردعمل

عمران خان کا بریت پر ردعمل

تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور سرخرو ہوں گا: عمران خان کا بریت پر ردعمل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس میں بریت پر کہا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اورسرخرو ہوں گا۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں  قانونی ٹیم کے ارکان خواجہ حارث، انتظار پنجوتھہ اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے انتظارپنجوتھہ کا کہنا تھاکہ قانونی ٹیم کی ملاقات سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں ہوئی اور انہیں سائفر کیس میں بریت کا بتایا۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تمام کیسز جھوٹے ہیں، تمام کیسز کا سامنا کروں گا اورسرخرو ہوں گا۔

خیال رہے کہ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments