Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپہلی بار کسی ملک کے سفیر کا پاکستان میں آپریشنل نیوکلیئر پاور...

پہلی بار کسی ملک کے سفیر کا پاکستان میں آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ

پہلی بار کسی ملک کے سفیر کا  پاکستان میں آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ ‘کےٹو’ اور ‘کےتھری’ نیوکلیئرپاور پلانٹس کا دورہ کرنے پر خوشی ہے،فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ساتھ نیوکلیئر پاور پلانٹ ‘کے ٹو’ اور ‘کے تھری’ کا دورہ کیا۔

چیئرمین پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر  راجہ علی رضا انور نے چینی سفیر اور  وفد کا استقبال کیا۔

چینی وفد کو  پاکستان کے نیوکلیئر پاور  پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن کا کہنا تھا کہ  چینی وفد کا دورہ پاک چین جوہری تعاون کا عکاس ہے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ ‘کےٹو’ اور ‘کےتھری’ نیوکلیئرپاور  پلانٹس کا دورہ کرنے پر خوشی ہے، یہ  دورہ چینی حکومت کی دی  جانے والی اہمیت کا عکاس ہے، چین کے تعمیر کردہ  نیوکلیئر پاورپلانٹ عوام کی فلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مہمانوں کو ‘کے ٹو’ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایاگیا۔

واضح رہے کہ چینی سفیر پاکستان میں کسی آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرنے والے پہلے سفیر ہیں۔

دونوں ایٹمی بجلی گھر چین کے تعاون سے قائم کیےگئے ہیں، دونوں پاور پلانٹ قومی گرڈ کو 2200 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments