Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsاسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ہوگی، صدر...

اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا

اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط سے قانون بن گیا
حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالا جاسکےگا،فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف زرداری  نے اسلام آباد  میں جلسے، جلوس  ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل  پر  دستخط کردیے۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل قانون بن گیا جو کہ فوری نافذ العمل ہوگا، قانون کو پرُامن اجتماع وامن عامہ کا نام  دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یاکسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالا جاسکےگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار  ہوگا۔ مجسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر کو  مظاہرین  کو  منتشر کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے ۔ غیر قانونی جلسے میں شریک افراد کو گرفتار  اور  حراست میں لیا جاسکتا ہے، ایسے افراد کو 10سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments