Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsمہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج...

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبار ہلاک

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبار ہلاک
چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا: آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سےکیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا، ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments