Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu News’کے پی ہاؤس کے بعد اب مجبور کیا جا رہا ہے کہ...

’کے پی ہاؤس کے بعد اب مجبور کیا جا رہا ہے کہ فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے بھی نکالوں‘

’کے پی ہاؤس کے بعد اب مجبور کیا جا رہا ہے کہ فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے بھی نکالوں‘
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو کے پی ہاؤس پر بند کیا، اب یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کو گورنر ہاوس پر بھی بند کردوں۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی کے پی نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، اب مجھے مجبور کیا جا رہا ہے کہ اسے گورنر ہاؤس سے بھی نکالوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی تشکیل کردہ کمیٹی نے نکالا ہے۔ کابینہ میں ردوبدل بھی بانی کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں ان کو سبق سکھاؤں گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہو کر رہے گا، میں خود این او سی ہوں، بانی پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی بھی جلسے کو موخر کرنے کا پیغام بھیجے تو اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments