Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsفیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا...

فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے: عامر ڈوگر کا اعتراف

فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے: عامر ڈوگر کا اعتراف
عامر ڈوگر نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے__فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے بعد دوسرے پارٹی رہنما عامر ڈوگر نے بھی ریٹائرڈ فوجی افسر سے تعلق رکھنے کو حق بجانب قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔

عامر ڈوگر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کیا جائے گا۔

اس سے پہلے رؤف حسن نے اعتراف کیا تھا کہ فیض حمید اُن سمیت پارٹی کے کئی ارکان سے رابطوں میں تھے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ فیض حمید کا تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا ، لیکن پارٹی کے دیگر ارکان کا ان کے ساتھ کس نوعیت کا تعلق تھا، وہ نہیں جانتے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments