Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsوفاقی حکومت کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا...

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کی۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ ترمیم سے فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments