Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsفیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سمیت کئی پی ٹی آئی...

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سمیت کئی پی ٹی آئی اراکین سے رابطے میں تھے: رؤف حسن

ترجمان تحریک انصاف  رؤف حسن نے تصدیق کی ہے کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان سمیت پارٹی کے کئی اراکین سے رابطے میں تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فیض حمیدکا ان کے ساتھ تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا  لیکن پارٹی کے دیگر  اراکین  سے کس نوعیت کا تعلق تھا یہ  وہ نہيں جانتے۔

 رؤف حسن کا کہنا تھا کہ جن کے ساتھ دوستی ہوتی ہے تو پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس کی ریٹائرمنٹ ہوگئی ہے تو تعلق بھی توڑلیں۔

ترجمان تحریک انصاف رؤف  حسن نے  یہ دعویٰ بھی کیا کہ 22  اگست کا  جلسہ ملتوی کروانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ  نے رابطہ کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments