Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsنیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر...

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی
فوٹو: فائل

غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد عوامی غم و غصے پر وزیراعظم نیتن یاہو  گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں، ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے، حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چُکانی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

 تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments