Monday, April 21, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحکومت ڈوبتی کشتی ہے جو ساتھ دے گا خود بھی ڈوبے گا،...

حکومت ڈوبتی کشتی ہے جو ساتھ دے گا خود بھی ڈوبے گا، لطیف کھوسہ کا مولانا کو مشورہ

حکومت ڈوبتی کشتی ہے جو ساتھ دے گا خود بھی ڈوبے گا، لطیف کھوسہ کا مولانا کو مشورہ
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیدیا ہے کہ حکومت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کا جو بھی ساتھ دے گا وہ خود بھی ڈوب جائے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کے لیے ہے ہی کیا؟ مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات میں موجود ذرائع نے بتایا تھا کہ جے یو آئی اور حکمران اتحاد کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں، آصف علی زرداری ریاست کے سربراہ کے طورپر ملاقات کیلئے آئے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنا ثبوت ہے کہ ریاست جے یو آئی کے تحفظات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments