Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsخیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو...

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کر کے منظوری کیلئے گورنر فیصل کریم کُنڈی کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے احتشام علی کو مشیر صحت اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیر مصورغازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور نیک محمد کو بھی معاون خصوصی برائے ریلیف بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے قاسم علی شاہ کو وزیرصحت سے ہٹا کر سماجی بہبود کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments