Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ...

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز  ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش ہوئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

گلشن معمار، ملیر، ائیرپورٹ اور گلستان جوہر  میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشں ہوئی۔

ڈیفنس ، ایف بی ایریا اور بفر زون میں بھی  گرج چمک اور  تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ گلشن حدید میں 42 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد میں26، سرجانی ٹاؤن میں 25.4، صدر میں 13 اور  پی اے ایف فیصل بیس میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہورہی ہے، وہ  بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔

گجرات کے شہروں احمد آباد، اور سورت میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 12 سے 14 گھنٹوں سے جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے ریڈ الرٹ  بھی جاری کردیا ہے۔

احمد آباد میں 24 گھنٹوں میں رواں مون سون کی سب سے زیادہ 6 انچ تک بارش برس چکی ہے۔ بھارتی شہر بڑودہ میں سب سے زیادہ 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments