Tuesday, April 22, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا
مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا: ذرائع— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔

 پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments