Wednesday, April 23, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے پارلیمنٹ اجلاس میں آئینی ترامیم کو...

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے پارلیمنٹ اجلاس میں آئینی ترامیم کو قیاس آرائی قرار دیدیا

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے پارلیمنٹ اجلاس میں آئینی ترامیم کو قیاس آرائی قرار دیدیا
فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پارلیمنٹ اجلاس میں ممکنہ آئینی ترامیم لانے کے معاملے کو قیاس آرائی قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت کے پاس آئینی ترامیم کیلئے نمبرز ہی نہیں ہیں۔

آئینی ترمیم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صفوں میں ممکنہ آئینی ترمیم پر کوئی غور نہیں ہوا کیونکہ اس کا کوئی وجود ہی نہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں آئندہ ہفتے ہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں جے یو آئی کو حکمران اتحاد سے تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments