Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ، 10...

ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ، 10 افراد جاں بحق

ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ، 10 افراد جاں بحق
بریک فیل ہونے کے باعث زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب کھائی میں گر گئی۔ فوٹو فائل

ایران سے آنے والی زائرین کی بس مکران میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےتھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments