Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsفاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا

فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان کے  رہنما فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع  نعرہ لگتے لگتے رہ گیا۔

فاروق ستار  پہلے حیران رہ گئے، پھر سرپر ہاتھ مارا، جھینپےاور پھر مسکراتے ہوئےکہا جتنی محنت کرلو ، پانی پِھر ہی جاتا ہے۔

آخر میں صحافیوں سے درخواست کی کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے، باہر نہ جائے۔

تقریب سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لوگ کراچی آکر  آباد ہوئے، اس کے باوجود بھی کراچی کی آبادی کوکم کیا جاتا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں سب سے زیادہ سندھ میں کی گئی کرپشن کا پیسا ہے، اگر دبئی پراپرٹی لیکس کی انکوئری ہو تو 15 سال میں سندھ میں ہونے والی بدعنوانی اور کرپشن کا کچا چٹھا سامنے آجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا معاہدہ پیپلزپارٹی نےکیا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں اس کی مدت میں توسیع کی اور  پھر تحریک انصاف نے بھی اس معاملے کو برقرار  رکھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments