Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکارساز واقعہ: پہلے حادثے کے بعد فرار کی کوشش میں تیز رفتاری...

کارساز واقعہ: پہلے حادثے کے بعد فرار کی کوشش میں تیز رفتاری کے باعث دوسراحادثہ پیش آیا: پولیس ذرائع

کراچی میں کارساز پر تین روز پہلے اپنی گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ نتاشا نے واقعے سے کچھ دیر قبل ایک سفید گاڑی کو بھی ٹکر ماری۔

کارساز حادثے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا نے واقعے سے کچھ دیر پہلے ایک سفید گاڑی کو بھی ٹکر ماری۔

ملزمہ نے گاڑی کے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو بھی ہِٹ کیا۔

نئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکر سے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو نقصان پہنچا، موٹر سائیکل سوار افراد بھی گر گئے۔

خاتون نے فرار ہونے کی کوشش میں تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر ماری جس سے دونوں جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے واقعے کی وجہ سے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے تیز گاڑی چلا رہی تھی اور اسی تیز رفتاری کی وجہ سے دوسرا حادثہ ہوا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments