Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق اور...

پولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی

پشین: پولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکا، 2  بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی
پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی: پولیس/ فوٹو جیونیوز

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کی ہےکہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پشین: پولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکا، 2  بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی
فوٹو جیونیوز

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments