Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsماچھکہ حملے میں لاپتہ پولیس اہلکار کو اغوا کیے جانے کا انکشاف،...

ماچھکہ حملے میں لاپتہ پولیس اہلکار کو اغوا کیے جانے کا انکشاف، ڈاکوؤں نے ویڈیو جاری کردی

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور  8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ تھا۔

تاہم اب لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کی اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی۔ مغوی اہلکار احمد نواز کا کہنا ہے کہ آئی جی اور مریم نواز ڈاکوؤں کے مطالبات پورے کریں ورنہ مجھے قتل کردیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اہل خانہ کچھ کریں اور بازیاب کرائیں۔ 

دوسری جانب لیاقت پور میں مغوی اہلکار کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اہلکارکی بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments