Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsموٹروے پرکھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں...

موٹروے پرکھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

سرگودھا: موٹروے پرکھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا: ریسکیو/ فائل فوٹو

سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کار سوار فیملی میکلوڈ روڈ لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ  بھلوال کے قریب موٹر وے پر اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

کار ڈرائیور  نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments