Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsرحیم یار خان ڈاکوؤں کا حملہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب...

رحیم یار خان ڈاکوؤں کا حملہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ

رحیم یار خان ڈاکوؤں کا حملہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق وزیراعلی کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کچے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، یہ افسران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کیں۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ڈاکوؤں کے حملے میں 6 زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچےکےعلاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سےحملہ ہوا۔ ڈی پی اورحیم یار خان جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کےعلاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مؤثر آپریشن کی  بھی ہدایت کیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments