Friday, May 9, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsچیئرمین ایف بی آر نے من پسند تعیناتیوں کیلئے دباؤ ڈلوانے والے...

چیئرمین ایف بی آر نے من پسند تعیناتیوں کیلئے دباؤ ڈلوانے والے افسران کو خبردار کردیا

چیئرمین ایف بی آر نے من پسند تعیناتیوں کیلئے دباؤ ڈلوانے والے افسران کو خبردار کردیا
فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے افسران کی طرف سے من پسند تعیناتیاں کروانے کیلئے دباؤ ڈلوانے والے افسران کو متنبہ کردیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگز کیلئے غیرقانونی طریقے کا استعمال، بدتمیزی تصور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پر دباؤ ڈلوانے والے افسران کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ افسران کا من پسند پوسٹنگ لینے کیلئے اثر و رسوخ کا استعمال، تشویشناک ہے، تعیناتیوں کیلئے اثرو رسوخ کا کلچر ادارے کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مڈ لیول کیرئیر افسران بھی اثر و رسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز کے خواہاں ہیں، ایسے افسران جونیئرز کیلئے انتخاب کا ناقص ماڈل بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، اگر کسی افسر کا صحیح مسئلہ ہو تو تعیناتی کے وقت اس کی پریشانی کا خیال رکھا جائے گا تاہم افسر کو اپنی پریشانی کا تحریری ثبوت دینا پڑے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments