Thursday, May 8, 2025
Google search engine
HomeUrdu News2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی...

2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے: وزیر توانائی

2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے: وزیر توانائی
ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کردیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے: اویس لغاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی دے رہے ہیں لیکن غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں، مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپے کی بچت  کی جاسکتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے حکومت نے نئی پلانٹس لگائے ۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صارف پر بوجھ 10روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا، اس وقت بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کردیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے، ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کررہی تھی وہ انہوں نے کردی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments