Thursday, May 8, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsبارش کے پانی میں سلپ ہونے والی اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر...

بارش کے پانی میں سلپ ہونے والی اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اسکوٹی سوار خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا۔ 

پولیس کے مطابق 23 سالہ  خاتون اسکوٹی پر جارہی تھی کہ سڑک پر بارش کے پانی سے اسکوٹی سلپ ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفیہ شانتی نگر بشیر ولیج کی رہائشی تھی۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments