Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکراچی کارساز روڈ پر بے قابو کار نے راہگیروں کو کچل دیا،...

کراچی کارساز روڈ پر بے قابو کار نے راہگیروں کو کچل دیا، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی میں کارساز روڈ پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کارساز روڈ پر خاتون سےگاڑی بےقابو ہوکر دیگرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حادثے میں 20 سالہ لڑکی اور 60 سالہ بزرگ دم توڑگئے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون کو بہادر آباد تھانے منتقل کردیاگیا، خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایاکہ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments