
سکھر ملتان موٹروے پر گھوٹکی میں ڈرنگ ملوک والی کے قریب مسافر بس، ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر بس کے ملبے اور ٹریلر کو ریسٹ ایریا منتقل کیا جا رہا ہے۔