Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsکیاعمران خان کا آپ کی وفاداری پر شک دور ہوگیا؟ سوال پر...

کیاعمران خان کا آپ کی وفاداری پر شک دور ہوگیا؟ سوال پر شیر افضل پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں ایک سوال  پر  برامان گئے  اور   پروگرام چھوڑ کر چلےگئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب کچھ بتایا جو کچھ میرے ساتھ ہوا، یہ بات درست ہےکہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی تھیں، بانی پی ٹی آئی نے لیڈرز سے متعلق  بیان بازی سے منع کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  ہم جلسہ ہرصورت کریں گے،  ہم  نے جلسےکیے، مجھ پر مقدمات بنے،گرفتاری بھی ہوئی۔

اس دوران اینکر نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا آپ کی وفاداری  پر  شک دور  ہوگیا؟ اس سوال پر شیرافضل برامان گئےاور  پروگرام چھوڑ کر  چلے گئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں، ان کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا، مجھے صرف بانی پی ٹی آئی ہی نکال سکتے ہیں، پارٹی رہنماؤں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments