
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرکے استعفے سے پی ٹی آئی پنجاب کے 3 گروپ سامنے آ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حماد اظہر، میاں اسلم اور حافظ فرحت کچھ مرکزی رہنماؤں کے ساتھ مل کراپنا اپنا گروپ مضبوط کر رہےہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے سے میاں اسلم اقبال کے خطاب پرحماد اظہر ناراض ہوئے، حماد اظہر نے لڑ کر خطاب کا وقت لیا، قیادت سے مشورے کے بغیر پنجاب سےاحتجاج کی قیادت کرنے کا نعرہ لگایا۔
ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہرکو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ان کو تبدیل کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں حماد اظہر اور پارٹی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہرنے پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیےجانے پر صوبائی صدارت چھوڑی، چوہدری اصغرگجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے کی بھی حماد اظہر نے مخالفت کی۔