Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu News’جنرل باجوہ دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، پہلی غلط اور دوسری توسیع...

’جنرل باجوہ دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، پہلی غلط اور دوسری توسیع کو جرم قرار دیتے تھے‘

’جنرل باجوہ دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، پہلی غلط اور دوسری توسیع کو جرم قرار دیتے تھے‘
فوٹو: فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، وہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری کو جرم قرار دیتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہتی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تفصیلی انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں ہفتے کی شب 10 بجے نشر کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments