Monday, May 12, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsپاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار

پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار

لندن: سابق چیف جسٹس پاکستان  جسٹس (ر)  ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ  2 ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی،  پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

لندن میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا  تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہرگزارتا ہوں،لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments