Saturday, April 19, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsارشد ندیم کی کامیابی نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو...

ارشد ندیم کی کامیابی نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک کردیا

ارشد ندیم کی کامیابی نے قومی اسمبلی میں  حکومت  اور  اپوزیشن کو  ایک کردیا
قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش بھی کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر حکومت اپوزيشن سب خوشیاں منا رہے ہیں۔

اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے جس میں قومی ہیرو کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی جہاں بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور  اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے شاندار الفاظ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب کراچی کی ایک تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہا۔ 

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

اگر آخری اولمپک میڈل کی بات کریں تو وہ بھی پاکستان نے 32 سال بعد جیتا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments