Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsحکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں...

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپ دیں

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپ دیں
مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آرکو سیکرٹری ریونیوکی ذمہ داریاں دینا ناگزیر تھا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمہ داریاں سونپ دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے اور وہ تین ماہ یا مستقل طور پر یہ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آرکو سیکرٹری ریونیوکی ذمہ داریاں دینا ناگزیر تھا اور سابق چیئرمین امجد زبیر کے پاس بھی بطور چیئرمین ایف بی آر سیکرٹری ریونیوکاچارج تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا، وہ سیکرٹری توانائی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے جب کہ سابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments