Tuesday, April 22, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsدہشتگرد تنظیموں کیخلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشنز کا...

دہشتگرد تنظیموں کیخلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ

دہشتگرد تنظیموں کیخلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ
نیکٹا کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی گئی تنظیموں بشمول حافظ بہادر گروپ اورمجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کے اقدامات پرغور کیا گیا: ترجمان— فوٹو:فائل

نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) کانفرنس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس ہوئی جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نیکٹا اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اورممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کالعدم قرار دی گئی تنظیموں بشمول حافظ بہادر گروپ اورمجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کے اقدامات پرغور کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا گیا۔

کانفرنس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments