Sunday, April 20, 2025
Google search engine
HomeUrdu Newsفضل الرحمان کی قطر میں شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور خالد...

فضل الرحمان کی قطر میں شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور خالد مشعل سے ملاقات

فضل الرحمان کی قطر میں شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور خالد مشعل سے ملاقات
مسجد اقصیٰ اورفلسطین کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی: سربراہ جے یو آئی— فوٹو: مولانا فضل الرحمان آفیشل 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے دوحہ میں فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کی، شہدا غزہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔

ان کا کہناتھاکہ مسجد اقصیٰ اورفلسطین کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، جےیوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑی ہے۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ 

وفد کےساتھ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے حماس کی قیادت اور شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مولانا فضل الرحمان نے دوحہ میں اسماعیل ہنیہ شہید سے ملاقات کی تھی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments